یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں تقریب منعقد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال میں یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقدہوا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لوئر چترال شمروز خان اور صدر محفل کے فرائض ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے انجام دی ۔ جبکہ بڑی تعدادمیں سکولوں کے اساتذہ طلباء اور معززین چترال نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوتے ہوئے مقررین اے اے سی شمروز خان ، ڈی ای او مظفر علی خان ، پرنسپل سکول شاہد جلال ، فداء الرحمن ڈائرکٹر اسامہ اکیڈمی ، فاروق اعظم سابق ڈسٹرکٹ سپوٹس آفیسر ، سراج الدین ، عبدالصافی اور سکول کے طلباء نے قراداد پاکستان پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ 23 مارچ 1940 کو آج ہی کے دن قرارداد لاہور پاس کیا گیا تھا ۔ جو قیام پاکستان کیلئے انتہائی مبارک قرارداد اور دن ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ جس کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے ۔ اور ہمیں اس کی قدر کرنی چائیے ۔ اس موقع پر طلباء نےتقریر ملی نغمے پیش کرکے خوب داد وصول کی ۔ تقریب کے اختتام پر طلباء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔