یوم پاکستان کے حوالے سے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے زیر انتظام ریلی
چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)یوم پاکستان کے حوالے سے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے زیر انتظام ایک پروگرام منعقدہوا ۔ جس میں سکول کے پرنسپل مس کیری کی زیر قیادت ایک ریلی چیو پل سے اتالیق بازار تک نکالی گئی ۔
جس میں خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ، سوشل ورکر عنایت اللہ اسیر سکول کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس ریلی سے مولانا خلیق الزمان نے قرارداد پاکستان اور اسلاف کی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں