ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے مستوج میں ریسکیو 1122سروس کا افتتاح کردیا۔

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال  منظور احمد افریدی نے منگل23مارچ  کو مستوج میں ریسکیو 1122سروس کا افتتاح کیا۔اس سلسلے کی ایک تقریب اپر چترال میں منعقد ہوئی ۔اس موقع ڈپٹی کمشنر منظور احمدافریدی نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ مشنریوں کی دستیابی علاقے کے لئے کسی بڑی نعمت اور بہترین سروس سے کم نہیں۔ڈی سی منظور افریدی کو ریسکیو 1122کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اور اُنہیں ریسکیو 1122کی مشنیری کا معائنہ بھی کرایا گیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اپر چترال امجد خان، لیویز فورس اور ریسکیو 1122 کے عملے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مستوج میں ریسکیو 1122 کے دفتر، جدید مشنریوں کی دستیابی اور تربیت یافتہ سٹاف کی موجودگی سےمستوج جیسی دورافتادہ علاقہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔