گرم چشمہ میں 183 این ایل آئی آرٹلری رجمنٹ کے زیر انتظام *یوم پاکستان ڈے* کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام
چترال(چترال ایکسپریس)گرم چشمہ فٹبال گراونڈ میں 183 این ایل آئی آرٹلری رجمنٹ کے زیر انتظام *یوم پاکستان ڈے* کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سی ٹی ایف کمانڈنٹ کرنل سمیع زمان تھے۔اس کے علاوہ ، علی اکبر قاضی (مذھبی اسکالر اسماعیلی کمیونٹی) شیعہ اسما عیلی کونسل گرم چشمہ کے پریذیڈنٹ جمیل احمد ، ریجنل کونسل چترال کے پریذیڈنٹ ریاض احمد، اسما عیلی اور سنی کمیونٹی کے عمائدین ،
علاقے کے لوگ جس میں مرد و خواتین اور تمام اسکولوں کے بچے اور بچیاں کثیر تعداد میں شریک تھے۔تقریب شروع ہونے سے پہلے فٹبال گراونڈ،گرم چشمہ روڈ
اور سراونڈنگ ایریا کی BD کروائی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنڈال کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جس میں 183 این ایل آئی آرٹلری رجمنٹ کے جوانان، تھانہ گرم چشمہ کی لوکل پولیس اور الیٹ فورس کے جوانان ڈیوٹی پر تعینات تھے۔تقریب میں 183 این ایل آئی آرٹلری رجمنٹ کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش کے اسٹال اور ایک ریلی کا اہتمام بھی
کیا گیا جو کہ فٹبال گراونڈ سے نادرا آفس جا کر اختتام پذیر ہوئی۔