گورنمنٹ ٹیکنکل کالج فاربوائز چترال کو پولی ٹیکنکل انسٹی ٹیویٹ کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا، سینیٹرفلک ناز چترالی

پشاور(چترال ایکسپریس) فیڈریشن آ ف پاکستان خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرو چیئرمین انسٹی ٹیوٹ منیجمنٹ کمیٹی گورنمنٹ ٹیکنکل کالج فار بوائز سرتاج احمد خان کی خصوصی دعوت پر حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی چترالی کی پہلی منتخب سینیٹر خاتون فلک نازچترالی نے گورنمنٹ ٹیکنکل کالج برائے میل اینڈ فیمل کا دورہ کیا اور کالج کی انتظامی کمیٹی کے میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ چیئر مین سرتاج احمد خان نے کالجوں میں جاری ٹیکنیکل ٹریننگ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاک چین راہداری معاہدے کی وجہ سے ٹیکنکل ایجوکیشن کی اہمیت بڑھ گئی ہے اورطلبہ کو ٹیکنکل ایجوکیشن کے مواقع فراہم کرنے سے بے روزگاری پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ کو چینی اور دیگر زبانوں کے کورسسز بھی شروع کرنے کا پلان ہے جس کوسینیٹر فلک ناز چترالی نے سراہتے ہوئے ٹیکنکل اداروں میں جاری ٹریننگ کے معیار کو مزید بہتربنانے میں اپنا کردار پیش کرنے کی یقین دہائی کرائی ۔ فلک ناز چترالی نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی اداروں سے تعاون حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے تاکہ چترال میں بے روزگاری اور غربت میں کمی کی جاسکے۔ انہوں نے طلبہ کے بہتر مفاد میں گورنمنٹ ٹیکنکل کالج فاربوائز کو پولی ٹیکنکل انسٹی ٹیویٹ کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کے لئے KP-TEVTA کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کی کے پی ٹیوٹا نے یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔