
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ محمود خان کی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرحد پار سے اس طرح کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
