دنین لشٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ترازو کے لیے دنین لشٹ وی سی ون میں سیاسی پاور شو

چترال(چترال ایکسپریس)دنین لشٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ترازو کے لیے دنین لشٹ وی سی ون میں سیاسی پاور شو منعقد ہوا جسمیں عمائدین علاقہ ،علماء کے علاؤہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نےشرکت کی۔ممتاز عالم الدین مولانا معراج الدین نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔اجتماع سےمولانا ظفر اللہ،مولانا علاودین ،مولانا چراغ الدیں، فیض الرحمن چیرمین وی سی سی دنین ،سابق ڈی ایس پی رکن جماعت اسلامی فضل الہی،سید ولی شاہ،کریم خان،شیر جہاں اور امیر جماعت اسلامی مولانا گلاب شاہ اور صدر دنین لشٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے شہباز علی شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ صدر شہباز علی شاہ نے اپنے خطاب میں مولانا عبدالاکبر چترالی ایم این اے چترال کا دنین لشٹ کے لیے اسی لاکھ کی خطیر رقم خرچ کرکے روڈ کی مرمت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں دنین لشٹ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے لیے گراؤنڈ دینے پر عبد العزیز خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں قاضی فیض اللہ،ایڈوکیٹ جمشید اقبال ،عبدال نظیر ،شہزاد گل شہزاد  کا الیکشن میں ترازو کے حق میں اور اتحاد و اتفاق کے لیے دستبردار ہونے پران کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔