اے این پی کی تحصیل چئیرمین شپ کی امیدوارخدیجہ بی بی پر شیشی کوہ گورین کے مقام پرحملہ

چترال(چترال ایکسپریس) لویر چترال کے تحصیل دروش میں چیرمین شپ کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خدیجہ بی بی کے ساتھ شیشی کوہ وادی میں گورین کے مقام پر ایک پل کی افتتاح کے موقع پر مقامی لوگوں کے ساتھ اس وقت تکرار ہوئی جب ایک شخص نے افتتاحی بورڈ اکھاڑ دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اے این پی کی طرف سے تعمیر کردہ اس پل کے افتتاحی بورڈ میں لاگت 6.8 میلین درج تھا جس پر ایک شخص نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پل پر 6 لاکھ روپے بھی خرچ نہیں ہوئے ہیں۔ اس دوران اے این پی کے رہنماؤں اور مقامی افراد کے درمیاں تکرار اس وقت شدت اختیار کر گئی جب مقامی افراد نے مبینہ طور پر بورڈ اکھاڑ دیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خدیجہ بی بی اور پارٹی کے دیگر رہنما احتجاج کرتے ہوئے اس مقام پر رات 9 بجے تک بیٹھے رہے اور مقامی افراد کے خلاف پولیس کی طرف سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او دروش موقع پر پہنچ کر ان سے گفت وشنید کی جس کے بعد دروش کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ خدیجہ بی بی سے رابطے کی باربار کوششیں کامیاب نہ ہوسکے جس کا موبائل فون سیٹ سے سید عابد جان بول رہے تھے۔ انہوں نے گوجر برادری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملہ کردیا۔ اے این پی کے کارکنان دروش میں احتتاج کرکے دھرنا دیا ہوا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔