جے آئی چترال کے کارکنان اور ووٹرز کی طرف سے استقبالیہ ریلی کااور جلسے کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)جے آئی چترال کے کارکنان اور ووٹرز کی طرف سے اتوار کے روز برنس تا چترال اور گہریت تا چترال استقبالیہ ریلی کا انعقادہوا۔ دونوں طرف سے آنے والی ریلیاں چترال شہر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئیں۔ اپنی نوعیت کی یہ ایک بڑی اور کامیاب ریلی تھی۔ ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی، سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ اور جماعت اسلامی تحصیل چترال سے نامزد امیدوار وجیہ الدین نے جلسے سے خطاب کیا۔ مقررین نے مذہبی جماعتوں کے مابین اتحاد نہ ہونے کی بنیادی وجہ جے یو آئی کے امیر اور تحصیل امیدوار مولانا عبدالرحمن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف نے چترال میں ٹکٹ کی لالچ اور دروش میں دوسری پارٹی کے من پسند شخص کو کامیاب بنانے کے لیے اتحاد سے گریز کرکے چترال کے مذہبی لوگوں کی آرزوں پر پانی پھیر دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔