وزیراعلیٰ محمود خان کی اپر دیر میں مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں سات افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپر دیر میں مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں سات افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔