بلدیاتی انتخابات الیکشن کمپین کے حوالے سے جمیعت علماۓ اسلام اور پاکستان مسلم لیگ کا وریجون میں جلسہ۔

اپر چترال( چترال ایکسپریس۔۔جمشیداحمد)بلدیاتی انتخابات 2022الیکشن کمپین کے حوالے سے جمیعت علماۓاسلام اور پاکستان مسلم لیگ کا جلسہ منگل کے روز وریجون موڑکھو میں ہوا جس کی صدارت مولوی عبدالکریم شاہ نے کی  علماۓ کرام، امیر جمیعت علماۓاسلام اپر چترال شیر کریم شاہ جمعیت علماۓ اسلام کے کارکنان صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اپر چترال سعیداحمد خان سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدیں سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف اور عماٸیدیں علاقہ کی کثیر تعداد جلسے میں شرکت کی ۔جلسے کا باقاعدہ اغاز قاری خیر اللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد قاری خلیل نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوٸے امیر جمعیت علماۓ اسلام اپر چترال شیر کریم شاہ نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی کاذکر کرتے ہوۓ موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوٕے کہا۔ نیا پاکستان کا دعوی کرنے والے اور نیا پاکستان بنانے والے اس وقت بری طرح ناکام ہوچکی ہے مہنگاٸی بےروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اشیاۓ خورد نوش کی قیمتین غریب عوام کی پہنچ سےدور رہی اٹا گھی دوایاں پیٹرول اورڈیزل کی نرخ میں ناجاٸز أضافہ ہوا جس سے غریب عوام کی زندہ گی اجیرن بن گٸی اور حکومت کرنے میں ناکام ہوۓ یہی وجہ ہے کہ اج عمران خان کی حکومت دو تین دن کا مہماں رہ گیا ہے ۔ اس کے بعد جمعیت علماۓ اسلام اور پاکستان مسلم لیگ کا متفقہ امیدوار براۓ چیرمن شب موڑکھو تورکھو مولانا فتخ الباری نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد موڑکھو تورکھو کی ترقی میں ہر ممکن کوشش کرونگا سڑکوں کی تعمیر میری اوالین ترجحات میں شامل ہوگی موژگول سے لیکر نشکو تک روڈ کی کشادگی اور پختگی کے لیے کوشیش کی جاۓ گی اس کے علاوہ صحت سہولیات کی فراہمی ایجوکیشن اوربجلی کی باقاعدہ گی کے حوالے سے بھی کام کی جاۓ گی انہوں نےمزید کہاکہ میں اس علاقے کا بیٹا ہوں میرے خاندان اب بھی نشکو میں رہاٸیش پزیر ہیں میں اس علاقے کی بیٹے کی حثیت سے اس علاقہ تورکھو موڑکھو کی خدمت کرنے میں انشا اللہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرونگا۔علاقے کی تعمیرو ترقی میں ہرممکن کوشیش کرونگا اور علاقے کے عوام کو ساتھ لیکر کام کرونگا ۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے خطاب کرتے ہوئے سابقہ حکومت کی ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا اورسابقہ حکومت کی جاری منصوبوں کو موجودہ حکومت بند اور ختم کرنے پر انتہاٸی افسوس کا اظہار کیا جن میں سڑکیں پل وعیرہ شامل تھیں اور پی ڈی ایم کی کامیابی اور بلدیاتی انتخابات میں پی ڈی ایم کی نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے حصوصی ہدایت کی۔ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اپر چترال سابق ایم پی اے سعیداحمد خان اور سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ انے والی حکومت پی ڈی ایم کی ہوگی اُنہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ ہر صورت میں پی ڈی ایم کے نامزداور متفقہ امیدواران کو تمام نشستوں میں کامیاب کریں تاکہ ہم ملکر عوام کی خدمت کریں گے۔جلسے کی نظامت کی فراٸیض جنرل سکر ٹری جمعیت علماے اسلام موڑکھو پرنسپل سمیع الحق نے انجام دیں۔اخر میں صدرےجلسہ مولوی عبدالکریم شاہ کی صدارتی خطبے اوردعاٸیہ کلمات کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔