وزیراعلیٰ محمود خان کی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں پاک فوج کے ایک کیپٹن اور لانس نائیک کی شہادت پرافسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں پاک فوج کے ایک کیپٹن اور لانس نائیک کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں یو این امن مشن پر تعینات پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عالمی امن کے سلسلے میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔