جذبہ خدمت تنظیم چترال کا یونین کونسل اویر کے طالب علموں کے لیےسرور الملک سکالرشپ دینے کا اعلان۔

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس باغ اویر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کابینہ ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں سرپرست اعلی شہزادہ شفیق الملک نے علاقہ اویر کے طالب علموں کے لئے 30 ہزار روپے سرورالملک سکالرشپ کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا انشاء اللہ علاقہ اویر کے طالب علم جو خرچو اخراجات کی وجہ سے کالج یا یونیورسٹی نہیں پڑھ سکتے انکے لئے ہم بندوبست کریں گے اور اپنے علاقہ اویر کو تعلیم کے میدان میں بھی آگے لیکر جائیں گے۔طالب علم ہمارے مستقبل ہیں انکے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔