بلدیاتی انتخابات،ضلع اپر اور لوئر چترال کے تحصیل کونسل چیرمین شپ کے تین نشستوں پر پی ٹی آئی نےمیدان مار لیا

تحصیل دروش کانتیجہ آناباقی ہے

چترال (محکم الدین) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےمیں گذشتہ روز منعقد ہونے والےضلع اپر چترال اور لوئر چترال کے تحصیل کونسل چیرمین شپ کے تین سرکاری نتائج کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے دونوں اضلاع میں میدان مار لیاہے ۔ اور اس کے تین امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں ۔ تاہم لوئر چترال کی تحصیل دروش کے ایک پولنگ سٹیشن پر بعض امیدواروں کی طرف سے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ جس کے باعث ایک پولنگ سٹیشن کمسئے کے نتائج کا انتظار ہے۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز بہت کم ووٹوں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سے آگے ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق اپر چترال میں تحصیل کونسل مستوج کی چیرمین شپ کے امید وار سردار حکیم 12335 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے قریب ترین حریف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امیراللہ 6764ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے ۔ اسی طرح آزاد امیدوار سہروردی خان 5969 آزاد امید وار سید ناصر علی شاہ 1155اور پی ڈی ایم کے امید وار محمد پرویز لال نے 3590 ووٹ حاصل کئے ۔ اپر چترال کے تحصیل تورکہو موڑکہو میں پاکستان تحریک انصاف کے میر جمشیدالدین 8373 ووٹ لے کر چیرمین منتخب ہوئے ۔ ان کے قریبی حریف جمیعت العلماء اسلام کے فتح الباری 6647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ پی پی پی کے امیدوار مستنصرالدین 6217، جماعت اسلامی کے جاوید حسین 6573 ، محمد ہارون آزاد 4619اور فخر الدین آزاد 3222ووٹ حاصل کئے ۔ ضلع لوئر چترال کے تحصیل چترال میں شہزادہ امان الرحمن پاکستان تحریک انصاف چترال کے دونوں اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے تحصیل چیرمین بن گئے ہیں ۔ جنہوں 25606 ووٹ حاصل کئے ۔ ان کے مد مقابل قریبی حریف مولانا عبدالرحمن جے یو آئی نے13285 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے قاضی فیصل احمد سید 12561 ووٹ لے کر تیسرے اور جماعت اسلامی کے وجیہ الدین 10978 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے ۔ آزاد امیدواروں میں رشید احمد نے 1227 اور آزاد امیدوار امیراللہ صرف 698 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔ ضلع لوئر چترال کے تحصیل کونسل دروش کے حتمی نتائج نہیں آئے ہیں ۔ تاہم 56 پولنگ سٹیشنوں میں سے 55 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہزادہ خالد پرویز پی پی پی 8125 ووٹ لے کر آگے ہیں ۔ ان کے قریب ترین مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی سلطان محمد 8045 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ آزاد امیدوارشیرحمد 7860اور اے این پی کی امیدوارخدیجہ بی بی نے 5679 ووٹ حاصل کئے ۔چونکہ تحصیل دروش کے کمسئے پولنگ سٹیشن کا رزلٹ نہیں آیا ہے ۔ اس لئے حتمی سرکاری نتائج کا آنا باقی ہے جس کے بعد تحصیل دروش کے حتمی نتائج کا عمل پورا ہو جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق کمسئے کے پولنگ پر مد مقابل امیدواروں کے کچھ اعتراضات ہیں ۔ اس لئے وہ اس پولنگ سٹیشن میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ تاہم مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوار الحق ، ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان اور الیکشن کمشنر چترال فلکناز اتمانی موقع پر پہنچ چکے ہیں ۔ اور امیدواروں سے مذکرات کر رہے ہیں ۔ چترال میں انتخابات مجموعی طور پر حسب سابق انتہائی پر امن رہے ۔ صرف دروش کے ایک پولنگ سٹیشن پر امیدوار اعتراض اٹھانے کی اطلاعات ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔