وادی کالاش کے مسلم اور کالاش کمیونٹی کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے ۔نومنتخب جنرل کونسلر شاعرہ

چترال ( محکم الدین ) حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والےدس مردو خواتین امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ شاعرہ کالاش کمیونٹی کی وہ نوجوان تعلیم یافتہ خاتون ہیں ۔ جنہوں نے پہلی مرتبہ الیکشن میں اقلیتی جنرل کونسلر کی نشست کیلئے حصہ لیا ۔ اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ۔ میڈیا سے بات کرتی ہوئی انہوں نے تمام مسلم اور کالاش کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کالاش ویلیز کی محرومیوں خصوصا خواتین کے مسائل پر توجہ دے کر انہیں حل کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور صفائی کا فقدان ہے۔ اور خواتین کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ تعلیم وصحت کی مشکلات الگ ہیں ۔ اس لئے میری کوشش ہوگی کہ بلدیاتی فنڈ کے علاوہ مختلف غیر سرکاری اداروں سے وسائل حاصل کرکے یہ مسائل کروں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عملی سیاست میں قدم رکھ لیا ہے ۔ اوروادی کالاش کے مسلم اور کالاش کمیونٹی کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔