نومنتخب تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویزکا دروش میں شانداراستقبال اورریلی۔

چترال (چترال ایکسپریس۔۔۔جمشیداحمد)نومنتخب تحصیل چیرمین شہزادہ خالد پرویز تحصیل چیرمین نشت جیت کر جب رہاٸیش گاہ پہنچی تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا ان کی رہاٸیش گاہ کلکٹک میں عوام کی بہت بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان جیالے اور عوام نے انکا پرتباک استقبال کیا۔رہاٸیش گاہ سے دروش شاہ نگر تک ریلی نکالی گٸ جیوے بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد اورشہزادہ خالد پرویز زندہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا اس موقع پر ایک بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ نو منتخب تحصیل چیرمن شہزادہ خالد پرویز نے لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوۓ کہا کہ ایک نامساعد حالات اور عین الیکشن کے قریب پاکستان پیلزپارٹی کی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوۓ مجھے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا میں اللہ کی فضل کرم اور عوام کی مجھ پر اعتماد کی بدولت یہ نشست جیتنے میں کامیاب ہوا اور انشا اللہ نیک نیتی کے ساتھ پارٹی اورعوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشیش کرونگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔