تازہ ترین

سین لشٹ سے چترال ٹاون آنے والی غواگے گاڑی دریا میں گرنے سے ڈرائیور لاپتہ دوزخمی

چترال(چترال ایکسپریس)سین لشٹ سے چترال ٹاون آنے والی گاڑی مشانگول ڈی سی پارک کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے دریا چترال میں گرگئی۔جسمیں ڈرائیورسمیت تین افراد سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق گاڑی سین لشٹ سے چترال آتے ہوئے شام ساڑھے سات بجے کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے دریا میں گرگئی جسے ڈرائیور ناصر ولد قیوم ساکن سین لشٹ جو اپنے ماں با پ کا اکلوتا بیٹا بتایا جاتا ہے چلارہا تھا جو کہ دریا میں لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری جبکہ دوافراد کو مقامی افراد نے دریا سے زندہ نکالا جو معمولی زخمی بتائے جارہے ہیں جس میں عبدالاحد ولد گلزار سکنہ سین اور دوسرا نام نامعلوم شامل ہیں۔گاڑی کو ریسکیو 1122نے دریا سے نکالا اور ناصر کی تلاش جاری ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔