یوٹیلیٹی سٹور ہرچین کو غذائی اجناس آٹا،گھی،چینی اور دالیں وافر مقدار میں فراہم کی جائیں۔سہروردی خان

چترال(چترال ایکسپریس)لاسپورمیں یوٹیلیٹی سٹور پر آشیائے خوراک،آٹا،گھی اور دالیں نایاب ہوچکی ہیں۔صابن،سرف،جیم وغیرہ کے خریداروں کو الیکٹرانک انوائسنگ میں سگنل نہ ہونے کا بہانہ کرکے واپس بھیجا جاتا ہے۔ہروزسینکڑوں صارفین 6میل اور8میل کے فاصلے سے آتے ہیں اور دن بھر انتظار کرکے مایوس واپس لوٹتے ہیں۔ممتاز سماجی کارکن تحصیل چیئرمین کے سابق امیدوار شہروردی خان نے صوبائی وزیراعلیٰ،کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی توجہ یوٹیلیٹی سٹور ہرچین کی طرف مبذول کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو دربدر نہ کیا جائے۔یوٹیلیٹی سٹور ہرچین کو غذائی اجناس آٹا،گھی،چینی اور دالیں وافر مقدار میں فراہم کی جائیں،ڈیجیٹل انوائسنگ کی جگہ مینول انوائسنگ کی اجازت دی جائے تاکہ دور دور سے آنے والے صارفین کے لئے سہولت ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔