یونیورسٹی آف چترال کے پراکٹورل بورڈ کی تقریب حلف برداری

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال کے پراکٹورل بورڈ کی تقریب حلف برداری جامعہ چترال کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جامعہ میں نظم و ضبط برقرار رکھنا پراکٹریل بورڈ کا فرض ہے۔ سٹوڈنٹ پراکٹرز طلباء میں نظم و ضبط برقرار رکھیں۔ یونیورسٹی آف چترال کے چیف پراکٹر  فتح الباری نے پراکٹریل بورڈ کے ساتھ ایک الگ میٹنگ کی اور نو منتخب ممبران کو پراکٹریل بورڈ کے ورکنگ میکانزم کی وضاحت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔