وزیر اعلی محمود خان کی بنوں میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت، دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بنوں میں نا معلوم شرپسندوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ صوبے میں قیام امن کی خاطر پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس اہلکاروں کی ان قربانیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔