قائد پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر چترال شہر میں اتوار کی شب احتجاجی مظاہرہ منعقد ہ
چترال (چترال ایکسپریس) قائد پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر چترال شہر میں اتوار کی شب نماز تراویح کے بعد احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں امریکہ کو خوش کرنے کے لئے پی ٹی آئی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کی شدید مذمت کی گئی۔ شہر کے مخالف علاقوں سے بڑی تعداد میں جلوس ہر طرف سے پی آئی اے چوک پہنچے۔ مظاہرین نےپی ڈی ایم کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ، جلسے سے تحصیل چیرمین چترال منتخب شہزادہ امان الرحمن، تحصیل چیرمین منتخب میر جمشید الدین، ولج چیرمین فخر اعظم، سجاد احمدخان اور
دوسرے رہنما محمد حسین، رضی الدین، نذیر احمد خان، نبیک شراکت ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں