خیبرپختونخواہ حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے Disparity Reduction Allowance کی منظوری کا باضابطہ اعلان

پشاور(چترال ایکسپریس)سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے ایک اہم اقدام کے طور پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے Disparity Reduction Allowance دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔
سرکاری ملازمین کیلئے Disparity Reduction Allowance کی منظوری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ Disparity Reduction Allowance بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہو گا جو گریڈ 1 تا19 کے ملازمین کو دیا جائے گا اور اس کا اطلاق یکم مارچ2022 سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا اپنے سرکاری ملازمین کو یہ الاﺅنس دینے والا پہلا صوبہ ہے یہ الاونس سرکاری ملازمین کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے موجودہ صوبائی حکومت نے پورا کردیا۔ محمود خان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور حکومت سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے، مشکل مالی صورتحال کے باوجود صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا ۔ اُنہوںنے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔