تازہ ترین

صوبائی الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی چترال کے وفد کی ملاقات، صوبائی اسمبلی کی نشست کی بحالی کیلئے یاداشت پیش کی گئی

پشاور(چترال ایکسپریس)چترال کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی بحالی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی چترال کے وفد کی ملاقات، یاداشت پیش کی گئی، صوبائی الیکشن کمشنر کی طرف سے یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنماء عبداللطیف پرمشتمل دو رکنی وفدنے صوبائی الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اور ان کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی بحالی کے حوالے سے یاداشت پیش کی، ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ چونکہ چترال انتظامی اعتبار سے دو اضلاع پرمشتمل وسیع علاقہ ہے اس لئے صوبائی اسمبلی میں اس کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے، چونکہ گزشتہ حلقہ بندیوں کے وقت دو اضلاع کا نوٹیفیکیشن موجود نہ تھا جس کی وجہ سے چترال جیسا بڑا علاقہ صرف ایک صوبائی اسمبلی کی نشست حاصل کر سکی، جس سے علاقے کے عوام کی صحیح نمائندگی نہیں ہو پارہی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جس فارمولے کے تحت سیٹوں کی تقسیم کی جاتی ہے اس فارمولے کے تحت انشاء اللہ چترال کی سیٹ بحال ہو جائیگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔