وزیراعلیٰ محمود خان کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں پولیس وین پر راکٹ حملے کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں پولیس وین پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شر پسندی کے ایسے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اورصوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔