چترال بھر میں گرد چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےمسلادھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

چترال ( محکم الدین ) پیر کے روز چترال بھر میں گرد چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےمسلادھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ کالاش ویلیز ، گولین ، مڈکلشٹ اور اپر چترال کے کئ علاقوں میں تیز بارش کی اطلاعات ہیں ۔ جس کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ بارش سے موسم ایک مرتبہ پھر سردی کی طرف مڑ گیا ہے ۔ اور لوگ روزوں کی وجہ سے زیادہ سردی محسوس کررہے ہیں۔ تاہم بعض علاقوں کے لوگ بارشوں کیلئے نماز استسقا پڑھ رہےتھے ۔ کہ اللہ نے کرم کیا  بعض افراد نے اس بارش کو نو منتخب وزیر اعظم کے اچھے قدم اور نیک شگونی سے تعبیر کیا ہے اور خوشی کا اظہارکیا ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ اور ساتھ سرد تیز ہواوں نے بھی چترال کا رخ کر لیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔