چترال سکاوٹس کے کور صوبیدار میجر نثار حسین کو آنریری کیپٹن کے عہدے پر ترقی دےدی گئی

چترال(چترال ایکسپریس)چترال سکاوٹس کے کور صوبیدار میجر نثار حسین کو آنریری کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ یاد رہے چترال سکاوٹس 1903 سے لیکر اب تک پہلے ریاستی فورس پھر وطن عزیز پاکستان کی آزادی کے بعد ملک کے مختلف محاذوں پر پاک فوج کے شانہ بشانہ عسکری خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔ چترال سکاوٹس میں صوبیدار میجر کا عہدہ جو سب سے بڑا عہدہ ہوتا ہے جہاں تک پہنچنا ہر سپاہی کا خواب ہوتا ہے مگر بہت کم لوگ اس عہدے تک پہنچ پاتے ہیں۔ اور صوبیدار میجرز میں جن کی خدمات شاندار اور پوائنٹس کے لحاظ سے جو سب سے آگے ہوتے ہیں انھیں اعزازی کپتان کے رینکس میں ترقی دی جاتی ہے ۔ صوبیدار میجر نثار حسین کا شمار بھی اس عہدے تک پہنچنے والے چند قابل ترین صوبیدار میجرزمیں ہوتا ہے ۔نثارحسین چترال سکاوٹس کے ایجوکیشن سٹاف کے قابل ترین انسٹرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ صوبیدار میجر نثار حسین بہترین ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ ایک قابل ترین استاد بھی ہیں۔ نثار حسین فرنٹیر کور پبلک سکول دروش میں کافی عرصے تک تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے اور فرنٹیر کور پبلک سکول مستوج کے بانی پرنسپل کے طور پر اسکی خدمات بھی شاندار رہی ہیں ۔ صوبیدار میجر نثار حسین کا تعلق اپر چترال کے گاؤں چرون سے ہے۔ خوشی کے اس موقعے پر عوام چترال صوبیدار نثار حسین اور اس کے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔