شبنم ناصر شعبہ خواتین پی پی پی ضلع لوئر چترال کیلئے صدر مقرر

چترال( سیدنذیر حسین)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کی صدر روبینہ خالد نے شبنم ناصر کو شعبہ خواتین ضلع لوئر چترال کیلئے صدر مقرر کردیا ہے، اس حوالے سے شعبہ خواتین کی صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ تہماس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پی پی شعبہ خواتین کی صدر کی جانب سے نو مقرر کردہ ضلع صدر کو ہدایت کی ہے کہ جلد اپنے ضلع میں تنظیم سازی کراکر ضلعی سطح پر پی پی شعبہ خواتین کو فعال بنائیں۔روبینہ خالد نے شبنم ناصر کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ پارٹی کو مزید منظم بنانے اور خواتین ونگ کی ترقی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لوئرچترال کی نو منتخب صدر شبنم ناصر نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پرصوبائی صدرروبینہ خالدودیگر قیادت کی شکر گزار ہوں ،پارٹی قیادت اور پارٹی کے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ضلع لوئر چترال بھر میں منظم کرنے اور بالخصوص خواتین کو پارٹی کی صفوں میں شامل کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائوں گی۔ انہوں چترال کے باشعورخواتین سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں ا ور چترال کے اندر صحیح اور مضبوط جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔شبنم ناصرنے کہاکہ صوبائی قیادت جوبھاری ذمہ داری مجھ پرڈالی ہے اس پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کریں گے اورپارٹی کومزیدفعال بنائیں گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔