وزیر اعلی محمود خان کی معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیاں میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دکھی انسانیت کے لئے مرحومہ کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ سماجی خدمات کے شعبے میں بلقیس ایدھی کا نام عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمات کے لئے بلقیس ایدھی کے کاموں کی پوری دنیا معترف ہے اور آپ جیسی شخصیات قوم کے اصل ہیرو ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں