وزیراعلی محمود خان کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشتگر حملے کی شدید مذمت ،سات سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشتگر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سات سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے ملک میں امن کی بحالی کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے اور پوری قوم کا ہر فرد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔