وزیراعلی محمود خان کی ہنگو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدوار ندیم خیال اور کارکنان کو مبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ہنگو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدوار ندیم خیال اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے کھلاڑی پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرنے پر ہنگو کے باشعور عوام کا مشکور ہوں۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ تمام مخالف جماعتوں نے مل کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکے اور ان ضمنی انتخابات میں ان کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضمنی انتخابات آنے والے عام انتخابات کی ایک جھلک ہیں، آنے والے عام انتخابات میں بھی ان جماعتوں کو بری طرح شکست ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ وہ عام انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہنگو ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہنگو کے عوام نے واضح پیغام دیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے کسی صورت تیار نہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔