ٰعمائدین ایون درخناندہ وکورو کا نالہ ایون میں حفاظتی بند کیلئے کھدائی شدہ ملبہ کوفوری طور پر ہٹانےکا مطالبہ

چترال (محکم الدین ) ایون درخناندہ و کورو کے عمائدین سیدالدین ، سید احمد ،تنزیل الرحمن ، مشرف خان ، غلام حسین ، فضل الرحمن و درجنوں دیگر افراد نے آغا خانا یجنسی فار ہبیٹاٹ چترال سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ نالہ ایون میں حفاظتی بند کیلئے کھدائی کرکےجو ملبہ بیچ نالہ جمع کیا گیا ہے ۔اسے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ کیونکہ اس وقت نالہ ایون کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔ اس لئے ممکنہ طور پر سیلاب کی صورت میں ملبہ اس کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔ جس کی وجہ سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آکاہ نے ایون نالے کے قریب گھروں اور علاقے کو بچانے کیلئے ایک سو میٹر یعنی تین سو پچیس فٹ طویل حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کی منظوری اور ڈیزائن دیا تھا ۔ بڑی مشکل سے ایک سو فٹ حفاظتی بند تعمیر ہو چکا ہے ۔ دو سو پچیس فٹ حفاظتے پشتے کا بقیہ کام اور ملبہ نالہ کے درمیان پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ کام مکمل کرنا تو دور کی بات ، بار بار متعلقہ ٹھیکہ دار اور ادارے کو سیلاب کی ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ انہوں نے آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ اور متعلقہ ٹھیکہ دار کو خبردار کیا ہے ۔ کہ یہ ایک ایمرجنسی مسئلہ ہے ۔ اس پر اگر فوری طور پر توجہ نہ دی گئی توانیس اپریل کو ان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملبہ نالہ ایون کے بیچ سے ہٹایا جائے اور علاقے کے لوگوں کو بچانے کیلئےبقیہ کام مکمل کرنے کے سلسلے میں فوری عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔