ایون،حلال فوڈ اتھارٹی نےگائے کا مشکوک گوشت تلف کردیا

چترال ( محکم الدین ) حلال فوڈ اتھارٹی چترال نے چیکنگ کے دران شک کی بنیاد پر ایون تھوڑیاندہ میں قصاب سےگائےکاگوشت قبضے میں لیا ۔ اور بعد آزان ایون پل سے دریا برد کر دیا گیا ۔ حلال فوڈ کے ڈاکٹر ذبیر اور ایف ایس او عدنان کےمطابق گوشت خون سے لت پت ہے ۔ جو کہ اس کے حلال ہونے کو مشکوک بناتی ہے۔ اس لئے یہ کھانے اور بیچنے کے قابل نہیں ہے ۔ لیکن گائے کے مالک اور قصاب کا کہنا تھا ۔ کہ گائے کو بجلی کی کرنٹ لگی تھی ۔ جس کے بعد اسے ذبح کر دیا گیا ہے۔ اس لئےگائے کا گوشت سو فیصد حلال ہے ۔لیکن حلال فوڈ کے ڈاکٹر کا کہنا تھا ۔ کہ چونکہ گائے کے گوشت پر خون جم گیا ہے ۔ لہذا سائنسی بنیادوں پر اس گوشت کو حلال قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ بعد آزان ایس ایچ او ایون گل محمد کی موجودگی میں ایون پل پر گوشت دریا برد کر دیا گیا ۔ اور متعلقہ افراد کو خبردار کیا گیا ۔ کہ آیندہ اس قسم کے جانور کے ذبح کرنے کی صورت میں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔