ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سےچترال بازار میں افطار دسترخوان پروگرام کے تحت افطاری اور کھانے کا انتظام

چترال (چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے دکھی اور مجبور انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے فلاحی و رفاہی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اور اس سلسلے میں چترال بازار میں افطار دسترخوان پروگرام کے تحت افطاری اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔اس سارے انتظام میں مخیر حضرات کا بڑھ چڑھ کر تعاون شامل رہا۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم نے چترال بازار میں مسافروں کے ساتھ افطار دسترخوان میں شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ نے مخیرحضرات کے تعاون کو سراہاتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے مال ودولت میں برکت عطا فرمائے اور انہیں صحت، ایمان اور عمل صالح کی طویل زندگی نصیب فرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔