گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران چترال گاؤں چمرکن میں گھر پرنصف شب آسمانی بجلی گر گئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) گزشتہ دن وادی چترال کے طول وعرض میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران چترال شہر کے نواحی گاؤں چمرکن میں ایک گھر پرنصف شب آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں گھر کے چھت پر لگی ہوئی بجلی کے میٹر سمیت گھر کے صحن میں بلب کا فولڈر لگی ہوئی ستون اور مین سوئچ کے بورڈ کو نقصان پہنچا۔ گھر کے مالک عبدالولی نے میڈیاکو بتایاکہ رات ڈیڑھ بجے خوفناک آسمانی کی گرج چمک سے جاگ رہے تھے کہ ان کے چھت پر ایک دھماکہ ہوا جس سے پورا گھر ہل گیا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی وہ دروازہ کھول کر باہر صحن میں نکلے ہی تھے کہ آ گ کے ایک شعلے نے ان کو پر ے دھکیل دیا جس سے وہ دوبارہ کمرے میں جاگرے کیونکہ کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور 10سے 15سیکنڈز تک گھر کا صحن آگ کی شعلوں سے روشن رہا اور پھر اندھیرا چھاگیا کیونکہ بجلی آدھ گھنٹے سے نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے خاص فضل وکرم سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ان کی گھر کی بجلی میٹر سمیت تمام وائرنگ جل گئے اور لائن میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آتشزدگی بھی نہیں ہوئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔