وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف دور کے چترال کے لئے 200بیڈ ہسپتال اورگیس پلانٹ دوبارہ بحال کرے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف دور کے چترال کے لئے 200بیڈ ہسپتال،گیس پلانٹ دوبارہ بحال کرے۔اس سلسلے میں وزیراعظم کےمشیر امیرمقام جوکہ مشیر برائے مواصلات،گیس اوربجلی برائے خیبرپختونخواہ مقرر ہوئے ہیں بھی اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)چترال کے رہنمااورانفارمیشن سیکرٹری نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے سابقہ دورمیں سنگور کے مقام پر گیس پلانٹ کےلئے کروڑوں روپوں سے زمین بھی خریدی گئی تھی۔جوکہ اب بھی موقع پرموجود ہے۔اورگیس پلانٹ کی مشینری بھی لاہور پہنچ گئے تھے۔۔لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے مذکورہ گیس پلانٹ منسوخ کیاہے اورزمین بھی واپس کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے چترال کے لئے 200بیڈ کے جدید ہسپتال کا بھی اعلان کیا تھا۔مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے اس منصوبے کوبھی بند کیا ہے۔لواری ٹنل کے چترال سائڈ پر اپروچ روڈ جوکہ 7کلومیٹر ہے کئی سالوں سے تعمیر کے منتظر ہے۔نیاز اے نیازی نے وزیراعظم پاکستانشہباز شریف،وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود اورمشیر وزیراعظم انجنیئر امیرمقام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے چترال شندورروڈ،چترال کالاش ویلیز روڈ اورگرم چشمہ روڈ کی جلد تعمیر کا مطالبہ بھی کیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔