دروش پولیس نے ناکے کے دوران گاڑی سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لیا، ڈرائیور فرار

دروش(چترال۔ایکسپریس) دروش پولیس نے گذشتہ روز ناکے کے دوران چترال سے دروش آنے والی کرولا گاڑی سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر دروش پولیس نے شاہنگا ر کے مقام پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اس دوران چترال سے دروش آنے والی کرولا کار موٹر کے ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر انتہائی سرعت سے گاڑی دوبارہ چترال کی طرف موڑنے کی کوشش کی، اس دوران ڈرائیور نے قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر زخمی کردیا اور گاڑی بیچ سڑک کھڑی کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر گاڑی کی تلاشی لی تو ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ایک کلوگرام چرس برآمد ہوگئی۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر ڈرائیور مسمٰی فواد ولد لطیف سکنہ وارڈھپ دروش کے خلاف زیر دفعہ 337اور 427مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی دروش سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی سرگرم سیاسی راہنماء کی ملکیت ہے ملزم کافی عرصے سے انکا ذاتی ڈرائیور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ سیاسی لیڈر دروش پولیس کے اسٹاف کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوششیں کرتا رہا تاہم پولیس نے انکی ایک نہ سنی۔ بعد ازاں مذکورہ سیاسی لیڈر نے عدالت سے اپنے ڈرائیور کی ضمانت قبل از گرفتاری کرالیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔