ریڈیو پاکستان سے نکالے گۓ کنٹریکٹ ملازمین کا وزیراعظم پاکستان سے بحالی کا مطالبہ۔۔۔
چترال(چترال ایکسپریس)آل کنٹریکٹ ملازمین ریڈیو پاکستان چترال نے ریڈیو پاکستان سے نکالے گۓ ملازمین کا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز سےسے بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک میں بیان میں اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں ریڈیو پاکستان سے نکالے گۓ کنٹریکٹ ملازمین جوکہ عرصہ بیس پچیس سالوں سےریڈیو پاکستان جیسے حکومتی نشریاتی ادارے میں انتہاٸی کم اجرت پراپنی خدمات انجام دے رہے تھے 20 اکتوبر 2020 کو بلا جواز تبدیلی سرکار نےایک واٹسپ اڈر سےان ملازمین کو برطرف کرکےنوکریوں سے محروم کیا۔اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا نوٹس لے کر اور دوبارہ بحالی کی فوری احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں