ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی گاؤں اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال(ذاکر محمد زخمی)صوبائی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے گاؤں اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوی میں کیا گیا۔
اس کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، لائن ڈیپارٹمنٹس سربراہان، این،جی،اوز کے سربراہان، چیرمین تحصیل کونسل مستوج، عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ شریک تھے۔
عوام کی جانب سے مسائل کے انبار لگا دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر منظور احمد افریدی کی سربراہی میں اکثر مسائل موقع پر حل کردیے گئے اور بعض حل طلب مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو احکامات صادر کئے۔
اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اوران کے ہمراہ آئے ہوئے متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان کو علاقہ اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کی یقین دیہانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔