سابق ایم این اے شہزادہ محی الدین انتقال کرگئے۔نماز جنازہ 28اپریل کو ساڑھے دس بجے ادا کی جائےگی
چترال (چترال ایکسپریس) سابق وفاقی وزیر، ضلع ناظم، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، پارلیمانی سیکرٹری و کئی ایک قائمہ کمیٹیوں کے ممبر و چیئرمین رہنے والا بزرگ سیاستدان شہزادہ محی الدین آج صبح آٹھ بجے کے قریب اسلام آباد میں اس در فانی سےرخصت ہوگئے۔
نماز جنازہ کل بروز جمعرات 28 اپریل صبح 30۔10 بجے انکی آبائی گاؤں سیردور دروش چترال میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران میں شہزادہ افتخار الدین ،شہزادہ خالد پرویز،شہزادہ سہیل الدین ودیگر شامل ہیں۔۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں