تازہ ترین

عوامی حلقوں کاگلگت مستوج نیٹکو سروس جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ

چترال(چترال ایکسپریس کریم اللہ  سے)چترال سے تعلق رکھنے والے سماجی حلقوں نے ایم ڈی نیٹکو سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت مستوج نیٹکو سروس جلد از جلد شروع کیا جائےتاکہ گلگت سے چترال اور چترال سے گلگت جانے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی آسکیں۔ گلگت سے بعض سماجی حلقوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چونکہ عید قریب آتے ہی محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر نکلے ہوئے لوگ واپس اپنے گھروں کی طرف رخ کررہے ہیں اسی طرح چترال کے دور دراز علاقوں سے گلگت میں موجود محنت کش بھی اپنے گھروں کی طرف رخت سفر باندھنے کیلئے تیار ہیں۔۔ لیکن اب تک گلگت سے مستوج چترال کیلئے نیٹکو سروس شروع نہ ہونے کی وجہ چترالی باشندوں کے ساتھ ساتھ بالائی غذر کے دور دراز علاقوں کے رہائشی بھی پریشان ہیں۔۔نیٹکو سروس شروع نہ ہونے کی وجہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹر اپنی مرضی کا کرایہ لگا کر لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے ایم ڈی نیٹکو سے درخواست کی ہے کہ  ان علاقوں کے لوگوں کی ٹرانسپورٹ کی مجبوریوں کو مد نظر رکھ کر جلد از جلد گلگت ،مستوج کیلئے نیٹکو سروس کی فورا بحالی کا حکم صادر کریں۔۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔