ضلعی انتظامیہ اپرچترال ،تجار یونین اور صابر اینڈ کو کے تعاون سے بونی میں افطار دسترخوان پروگرام کا اہتمام

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی)رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پروگرام کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے صحن میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال، تجار یونین بونی اور صابر اینڈ کو کے تعاون سے افطار دسترخوان پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ افطار دسترخوان پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، صدر و سکریٹری تجار یونین بونی اور کثیر تعداد میں مسافر و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال رمضان المبارک کے مبارک دنوں میں مسافروں اور مستحق افراد کے لئے افطار پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر تجار یونین بونی اور صابر اینڈ کو کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔