وزیراعلیٰ محمود خان کی سراروغہ میں دہشت گردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت، دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں دہشت گردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔