ایگریکلچر افیسر (ر) شمسیار خان کی طرف سےاظہار تعزیت و افسوس

بونی( چترال ایکسپریس ) شہزادہ محی الدین کے انتقال پر بونی ٹیک لشٹ کےایگریکلچر افیسر (ر) شمسیار خان نے دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں کہا ہے کہ شہزادہ محی الدین ( مرحوم )کھوؤ قوم میں سیاست کے ایک درخشاں ستارہ تھے ۔ اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو شہزادہ مغفور ہی تھے جنہوں نے چترال میں پاکیزہ اور مثالی سیاست کی داغ بیل ڈالی تھی۔ میری نظر میں شہزادہ محی الدین پاکستان کے سیاستدانوں میں مثالی اور امتیازی مقام کے حامل سیاست دان تھے کیونکہ اُن کے کردار اور گفتار میں سچائی اور صداقت کو آخری دم تک مداؤمت حاصل رہی ۔ چترال اور خصوصی طور پر بالائی چترال کے باسی اُن کی سماجی خدمات کے معترف ہیں ۔ اللہ جنت فردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ( انا لللہ وان الیہ راجعوں)

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر شہزادہ صاحب ( مرحوم ) کے داغ مفارقت کے گھاؤ میرے دل پر اسلیے بھی گہرے ہیں کہ جب شہزادہ مغفور اپر چترال میں ایک اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے تو میرے والد صاحب بلبل تاج عرف میتارباک کے ساتھ اُن کے گہرے مراسم تھے اسی وجہ سے ہمیں بھی شہزادہ صاحب شفقت کی نظر سے دیکھتے تھے ۔ آج اُن کی جدائی پر ہم سب رنجیدہ رنجور ہیں ۔

دکھ کی اس نازک گھڑی میں ہم شہزادہ محی الدین مرحوم کے صاحب زادوں شہزادہ افتخار الدین ، شہزادہ خالد پرویز اور مرحوم کے قریبی رشتہ داروں میں ڈاکٹر بختیار ، شہزادہ مقصود الملک ، شہزادہ سراج الملک اور شہزادہ سکندر الملک کے علاوہ شاہی خاندان کے تمام پسماندگاہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ دعا ہے کہ تعالیٰ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔