تازہ ترین

چترال پریس کلب میں صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس، شہزادہ محی الدین کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارِ

چترال (چترال ایکسپریس) چترال کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر مملکت شہزادہ محی الدین کو جمعرات کے روز سیر دور دروش میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ ان کا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد بدھ کے روز اسلام آباد میں انتقال ہوگیا تھا۔ نماز جنازہ میں ارندو سے بروغل تک ہزاروں افراد شریک ہوئے جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی شامل تھے۔ دریں اثنا چترال پریس کلب میں صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت منعقدہ تعزیتی اجلاس میں شہزادہ محی الدین کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارِ کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ اجلاس میں چترال کی تعمیر و ترقی میں مرحوم کی کردار سیاست میں شرافت متعارف کرنے کو سراہا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔