چترال پریس کلب کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج پر غیر ضروری تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت

چترال(نمائندہ چترال ایسکپریس)چترال پریس کلب موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج پر غیر ضروری تنقید اور سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ عسکری ادارے ملکی سالمیت کی ضمانت ہیں اور پاک فوج وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کا مطلب ادارے کو کمزور کرنا اور دشمن کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے۔ چترال پریس کلب افواج پاکستان کے شانا بہ شانا کھڑا ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج کے غیر جانبدارانہ کردار اور جمہوریت کی بقا کے لیے لیے گیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پاک فوج کی ملکی سالمیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو پورا ملک قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چترال پریس کلب آج تک کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔