وزیراعلی محمود خان نے عید الفطر کی نماز گورنر ہاوس کی مسجد میں ادا کی
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ وزیر اعلی نے عید کی نماز گورنر ہاوس کی مسجد میں ادا کی۔ صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور عارف آحمدزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، سیکرٹری اعلی تعلیم محمد داؤد، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر سرکاری حکام نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی نمازیوں میں گھل مل گئے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں