دنین لشٹ، موسلادھار بارش سے سیلابی ریلا ۔بیس بکریاں بہا لےگیاسڑک کو نقصان

چترال(چترال ایکسپریس)دنین لشٹ کےعلاقہ شغولیک میں عید کے پہلے روز موسلادھار بارش برسنے سے سیلابی ریلا نکل آیا ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیلابی ریلے کی شدت سے ایک شخص کے بیس بکریاں بہا لےگیا

۔مقامی لوگوں نے کافی کوششوں کے بعد کچھ بکریاں زندہ سیلابی ریلی سے نکال ڈالی ۔

چیرمین وی سی ون دنین عمران  نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے میڈیا کو بتایا کہ سیلابی ریلی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے کی سڑک بری طرح متاثرہ ہوئی۔اس کے علاؤہ سیلابی ریلی سے کھیتوں اور ندی نالوں کا بھی نقصان ہوا۔سیلاب ایک ہی شخص کی بیس بکریاں بھی بہا کے لے گیا۔۔تاہم وی سی ناظم نے ایم این چترال مولانا عبدالکبر چترالی ،قئم جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین اور صدر الخدمت چترال عبدالحق سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔