سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ چترال سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب

چترال (چترال ایکسپریس)سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ چترال سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے۔ مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کا سب سے بڑا فیصلہ ساز اور پالیسی ساز ادارہ ہے جس کے ارکان کو تین سال کے لئے پارٹی کے اراکین خفیہ رائے دہی کے ذریعے منتخب کرتے ہیں جبکہ اس سے قبل مولانا عبدالاکبر چترالی اس کے رکن تھے۔ اس مجلس کی الیکشن کے لئے ارکان کی تعداد کے لحاظ سے انتخابی حلقے بنائے جاتے ہیں اور چترال کے دو اضلاع اپر دیر ضلع کے ساتھ ایک انتخابی حلقہ ہے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کی انتہائی خراب انتخابی نتائج کے بعد مخدوش حالات میں مغفرت شاہ 2014ء میں امیر ضلع منتخب ہوگئے اور جماعت کے کارکنوں کے بقول جماعت میں ایک نئی روح پھونکی اور ایک سال بعد منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل میں 24میں سے 12 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری اور جے یو آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد میں ضلعی نظامت اس کے حصے میں آئی اور مغفرت شاہ دوسری مرتبہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے اور جماعتی فیصلے کے مطابق وہ امیر ضلع نہیں رہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔