عیدالفطر کے بعد چترال میں ملکی سیاحوں کا رش

خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے چترال پہنچ رہے ہیں

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)عیدالفطر کے بعد چترال میں ملکی سیاحوں کا رشدیکھنے میں آرہا ہے جوکہ ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں سے یہاں خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے پہنچ رہے ہیں جبکہ ان سیاحوں کا سوفیصد کالاش وادی بمبوریت ضرور جاتے ہیں۔ چترال شہر میں مختلف ہوٹل مالکان اور ٹیکسی ڈرائیور وں کا کہنا ہے کہ اس سال عید کے موقع پر چترال آنے والے سیاحوں کی تعداد پچھلے کئی سالوں کے مقابلے میں کہیں ذیادہ ہے اور انہوں نے یہ بات بھی خصوصی طور پر نوٹ کی ہے کہ ان سیاحوں میں سے 80فیصد سے ذیادہ کے پاس موٹر کار، جیپ یا موٹر سائیکل کی شکل میں اپنی ٹرانسپورٹ کا انتظام موجود ہے جبکہ اچھی خاصی تعداد کے پاس کیمپنگ کا سامان بھی دیکھے گئے ہیں۔ عید الفطر کے بعد وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے کی وجہ سے سیاح بہت ہی لطف اندوز ہورہے ہیں اور علاقے کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سنے جارہے ہیں۔ چترال شہر میں ہوٹلوں اور ریسٹورانوں کی اکثریت کی بندش سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کی وجہ سے ہوٹل اور ریسٹوران کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ کالاش وادی بمبوریت اور رمبور کو جانے والی سڑک پر ٹریفک کا زبردست رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ وادیوں میں ہوٹلوں پر بھی رش بڑھ گئی ہے۔ تینوں کالاش وایوں میں 12مئی سے شروع ہونے والی چیلم جوشٹ فیسٹول کی وجہ سے ان وادیوں میں گہماگہمی پہلے سے زیادہ بتائی جا تی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔