لوئر چترال میں ٹریفک کے چار مختلف مقامات پر حادثات

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں ٹریفک کے چار مختلف مقامات پر حادثات پیش آئے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122کے مطابق چارسدہ سے عید کی چھٹیوں میں آؤٹنگ کے لئے چترال آنے والے پانچ دوستوں کی گاڑی بے قابو ہوکر عشریت کے مقام پر نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں چار افرد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ٹریفک کے دوسرے حادثے میں چترال شہر کے نواحی گاؤں شاڈوک کے مقام پر جغور جانے والی موٹر کار کو پہاڑی پتھر لگنے کی وجہ سے دریا چترال کے کنارے جاگری لیکن ڈرائیور عبادالرحمن معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ریسکیو 1122نے گاڑی کو دریا سے نکال کر مالک کے حوالے کردی۔

ٹریفک کا تیسرا حادثے میں دروش چارویلاندہ سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ جاوید شیشی پل میں موٹرسائیکل کے ٹکر مارنے سے زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جاوید کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ حادثہ دوسرے موٹر-سائیکل کے ٹکر مارنے  سےپیش آیا، جاوید موٹر-سائیکل پر چترال کی طرف جا رہا تھا کہ شیشی پل پر واقعہ پیش آیا.
اسی طرح سینگور گاؤں میں بھی کرولا کار نالے میں گرگئی جس میں صرف ڈرائیور سوار تھا جوکہ محفوظ رہا لیکن گاڑی کو بہت ذیادہ نقصان پہنچا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔